10 جون 2015 - 21:24
ویانا میں ایٹمی مذاکرات کے ساتویں دورکا آغاز

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے ساتویں دور کا آغاز ہوگیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کے لئے مذاکرات کا ساتواں دور شروع ہوگیا ہے-

یہ مذاکرات اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان ہو رہے ہیں-
ہیلگا اشمید یہ مذاکرات گروپ پانچ جمع ایک کی نمائندگی میں انجام دے رہی ہیں-
یہ مذاکرات آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں واقع کوبرگ ہوٹل میں انجام پا رہے ہیں-
یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے پولیٹیکل ڈائریکٹر بھی رواں ہفتے کے آخر تک ان مذاکرات میں شامل ہو جائیں گے-
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے علاوہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماہرین کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے- یہ مذاکرات حمید بعیدی نژاد اور اسٹیفن کلیمنٹ کی سربراہی میں ہوں گے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169